
بھارتی جنگی جنون، مودی سرکار نے اگلے مورچوں پر ٹینک شکن میزائل پہنچا دیئے
امن کا بھاشن دینے والے دشمن نے جنگ کی تیاریاں تیز کر دیں،مقبوضہ کشمیر اورکنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت میں اضافہ ہوگیا
بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کرنے کےساتھ غیراعلانیہ جنگ میں شدت لانے کی ٹھان لی،سرحد پر جنگی سرگرمیاں شروع
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت میں اضافہ ہو گیا۔ مودی سرکار نے اگلے مورچوں پر ٹینک شکن میزائل پہنچا دیئے۔ امن کا بھاشن دینے والے دشمن نے جنگ کی تیاریاں تیز کر دیں۔ذرائع کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی دبانے کا ہر حربہ ناکام ہوا تو بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کرنے کےساتھ ایل او سی پر بھی غیراعلانیہ جنگ میں شدت لانے کی ٹھان لی۔ بھاری ہتھیاروں کے بعد اب میزائل استعمال کرنے کی بھی تیاری کر لی گئی۔قابض بھارتی افواج کی جانب سے پہلے ہی 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ بھارت نے 14-2013ء میں 563 مرتبہ، 2016ء میں 382 مرتبہ جبکہ 2017ء میں 1881 مرتبہ لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں کو اندھا دھند فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنایا۔ ان واقعات میں اب تک درجنوں شہری شہید، زخمی اور معذور ہو چکے ہیں۔