
ایم ایس دھونی ون ڈے میں دس ہزار رنز کے قریب
کیپ ٹاﺅن۔11 فروری (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹسمین ایم ایس دھونی کو ون ڈے میں دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کےلئے 46 رنز درکار ہیں اور توقع ہے کہ وہ جنوبی افریقا کے خلاف جاری ون ڈے سیریز میں یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ایم ایس دھونی 316 میچوں میں 51.57 کی اوسط سے 9954 رنز بنا چکے ہیں جس میں 10 سنچریاں اور 67 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ دھونی بھارت کی جانب سے دس ہزار رنز مکمل کرنے والے چوتھے پلیئر بن جائیں گے۔ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر، سارو گنگولی اور راہول ڈریوڈ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔