فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ میں عامر خان کی حلیے کی تصویر لیک

ممبئی۔11 فروری (اے پی پی) بالی وڈ اداکار عامر خان تاریخی فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہوئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ باقاعدہ طور پرفلم کی پہلی جھلک تاحال جاری نہیں کی گئی تاہم سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر لیک ہوئی ہیں جن میں عامر خان کی تصاویر بھی ہیں۔کترینہ کیف کی انٹرنیٹ پروائرل تصاویر میں انہیں سنہرے رنگ کے لباس جبکہ عامر خان کو 18 ویں اور 19 ویں صدی میں برصغیر میں پہنے جانے والے ملبوسات میں دیکھاگیا ہے۔ فلم کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے کہ اس کی کہانی مقبول ہالی وڈ سیریز پائریٹس آف دی کریبیئن سے متاثر ہے تاہم فلم کی ٹیم ایسے الزامات کو مسترد کرچکی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں عامر خان کے ساتھ امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثناءشیخ قابل ذکر ہیں۔

Comments
Loading...