
پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈکا رواں سال میٹرک سے پی ایچ ڈی کےلئے 6174.015ملین روپے کے ایک لاکھ 15ہزار531 تعلیمی وظائف کا اعلان
پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈکا رواں سال میٹرک سے پی ایچ ڈی کےلئے 6174.015ملین روپے کے ایک لاکھ 15ہزار531 تعلیمی وظائف کا اعلان
800ملین روپے کے 1030شہبازشریف میرٹ سکالرشپس،ڈیفیڈکی طرف سے 185ملین کے500 وظائف بھی ملیں گے
فنڈ کی مالےت 18 ارب روپے ہو چکی، تعلےمی وظائف کا انقلابی پروگرام ہونہار اور مستحق بچوںکو اعلیٰ تعلیم میں معاونت فراہم کر تا ہے
وائس چیئرمین پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ ڈاکٹر امجد ثاقب کی اے پی پی سے گفتگو
لاہور ۔ 11 فروری (اے پی پی) وائس چیئرمین پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا ہے کہ فنڈ نے امسال میٹرک سے پی ایچ ڈی کےلیے6174.015 ملین روپے کے ایک لاکھ 15ہزار531 تعلیمی وظائف کا اعلانکیا ہے، 800ملین روپے کے 1030شہبازشریف میرٹ سکالرشپس اورڈیفیڈکی طرف سے 185ملین روپے کے500 وظائف رکھے گئے ہیں۔سیکنڈری لیول کےلیے 33ہزار411 سکالرشپس،انٹر میڈیٹ کےلیے33ہزار411 سکالرشپس،گرےجوکےشن کےلیے 33 ہزار411 سکالرشپس مختص کیے گئے ہیں،ماسٹرز کےلئے 11ہزار161اور پنجاب بورڈآف ٹیکنکل اےجوکےشن کےلیے 468 سکالر شپس رکھے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے پی پی سے گفتگو کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان کےلئے480،خیبر پختونخواہ کےلئے 80،سندھ کےلئے80،فاٹا کےلئے65،گلگت بلتستان کےلئے 50،آزاد جموں کشمیر کےلئے 50،اسلام آباد کےلیے 30 اور سنٹر آف ایکسلینس کےلیے1304سکالرشپس مختص کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ کی کارکردگی اور شفافےت کی بناءپر برطانوی ادارہ برائے بےن الاقوامی ترقی ڈیفیڈ نے انٹرمیڈیٹ لیول کےلیے 500 سکالرشپس رکھے ہیںجبکہ ماسٹر لیول کےلئے 1000اور پی ایچ ڈی کےلئے 30 شہبازشریف میرٹ سکالرشپس بھی مختص کئے گئے ہیں۔ ایئر یونیورسٹی کےلیے 20، بحریہ یونیورسٹی کےلیے 30،کیڈٹ کالج حسن ابدال کےلیے 15،کامسیٹس اسلام آباد اور لاہور کےلیے20،پنجاب دانش سکولز کےلیے 770سکالرشپس،فاسٹ نےشنل یونیورسٹی کےلیے 30، ایف سی کالج کےلیے 20،غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ صوابی کےلیے 10،آئی بی اے کراچی اور سکھر کےلیے 18،انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاﺅنٹینٹس آف پاکستان کے لیے15،انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ مینجمٹ اےنڈ اکاﺅنٹینٹس پاکستان کےلیے15،آئی ٹی یونیورسٹی لاہور کےلیے 76،لمز کےلیے 30، پاک ترک انٹرنےشنل پبلک سکول کےلیے 30، پاکستان انسٹیٹیویٹ آف فےشن اےنڈ ڈیزائن کےلئے10 اورصادق پبلک سکول کےلیے 20 سکالر شپ رکھے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جنرل کیٹیگری کے تحت 80% سکالر شپس میٹرک،انٹرمیڈیٹ،گرےجوکےشن،ماسٹرز،ایم فل،پی ایچ ڈی اور پےشہ ورانہ ڈگری حاصل کرنے والے ذہین اورہونہار طلبہ کو دیے جائیں گے جبکہ20% سکالر شپس سپےشل طلبہ،یتیم بچوں،اقلیتوںسے تعلق رکھنے والے طلباوطالبات اور دہشت گر دانہ حملوں میں شہید ہونے والے سویلین بچوں کےلیے خصوصی کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے، نیز گریڈ ایک سے گریڈ 4 تک کے سرکاری ملازمین کے بچوں کےلئے بھی سپیشل سکالرشپس رکھے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں اسلام آباد،فاٹا،گلگت بلتستان سمیت دیگر صوبوں کےلئے 835 سکالرشپس کا اعلان کیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ہوسٹل میں رہائش پذیر میٹرک کے طلبہ کےلئے 1500روپے،ایف اے /ایف ایس سی کے طلبہ کےلے3000روپے،بی اے /بی ایس سی کے طلبہ کےلئے 4000،ایم اے/ایم ایس سی کے طلبہ کےلئے 5000جبکہ پروفےشنل کوالیفکےشن حاصل کرنیوالے طلبہ کےلئے 4500 روپے ماہانہ رکھے گئےہیں۔ڈاکٹر امجد ثاقب نے بتایا کہ پیف حکومت کا تعلےمی وظائف کےلیے انقلابی پروگرام ہے،یہ ادارہ ہونہار اور مستحق بچوںکو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے مالی معاونت فراہم کر تا ہے، ابتدائی طور پر ایک ارب روپے کی مالےت سے شروع کےے گئے ادارے کے انڈومنٹ فنڈ کی کل مالےت 18 ارب روپے ہو چکی ہے۔انہوںنے بتایاکہ پیف ایک سکالرشپ نہیں قوم کی تعمیر کا ایک پروگرام ہے،جن بچوں کو وظائف دیے جاتے ہیںان کی تربیت کے ذریعے یہ احساس پیدا کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے خوابوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ملک وقوم کی خدمت بھی کرنی ہے ۔انہوںنے بتایا کہ قائد اعظم کے وژن کے مطابق دیانت،امانت،صداقت پر عمل کرتے ہوئے ہمیں اپنی منزل کی طرف بڑھنا ہے۔انہوںنے بتایاکہ وزےر اعلیٰ پنجاب کی ہداےات کے مطابق پیف کو سبزہ زار سکےم مےں 4 کنال کا پلاٹ بھی الاٹ ہو چکا ہے اور انشاءاللہ آفس کی تعمےر کا کام بھی بہت جلد شروع ہو جائے گا۔