Official Web

اکشے کمار کے نام تبدیل کرنے کی دلچسپ وجہ سامنے آگئی

ممبئی: بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی فلموں کے لیے اپنانام تبدیل کرنے کے پیچھے کی دلچسپ وجہ سامنے آگئی۔

نامور اداکار اکشے کمار کا اصل نام راجیو اوم بھاٹیا ہے لیکن انہیں پوری دنیا ’’اکشے کمار‘‘ کے نام سے جانتی ہے۔ ویسے توشوبز انڈسٹری میں نام بدل کر فلموں میں  کام کرنا کوئی حیران کن بات نہیں لیکن اکشے کمار کے نام بدلنے کے پیچھے کافی دلچسپ وجہ ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی ڈیبیو فلم’’آج‘‘ 1987 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں انہوں نے 15 سیکنڈ کامختصر کردار نبھایا تھا۔ اسی فلم میں ماضی کے نامور اداکار کمار گورو بھی اہم کردار نبھارہے تھے اور ان کانام فلم میں’’اکشے‘‘تھا۔

لہٰذا اکشے کمار نے ان دونوں ناموں کو ملا کر ’’اکشے کمار‘‘کے نام سے فلموں میں انٹری دینے کا فیصلہ کیا، بعد ازاں اکشے کمار اس نام کے ساتھ اتنے مشہور ہوئے کہ آج ان کا شمار بالی ووڈ کے نمبرون اداکاروں میں ہوتا ہے۔

Comments
Loading...