برسلز مےںمقبول بٹ اور افضل گورو کی برسےوں پر تقرےبات کا انعقاد

عالمی برادری امن پسند کشمےرےوں پر بھارتی مظالم روکنے کے لےے اپنا کردار ادا کرے
سرینگر ۔11 فروری (اے پی پی)کشمےر کونسل ےورپی ےونےن نے ممتاز کشمےر ی رہنماشہےدمحمد مقبول بٹ اور شہےدمحمد افضل گورو کی برسےوں کے سلسلے مےں تقرےبات کا انعقاد کےا ہے۔ کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق اس موقع پر مقررےن نے دونوں فرزندان کشمےرکو شاندار خراج عقےدت پےش کےاہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زوردےا کہ وہ دونوں رہنماﺅں کی اجساد خاکی ان کے اہل خانہ کے حوالے کرانے کے لےے بھارت پر دباﺅ ڈالے تاکہ انہےں کشمےر مےں دفن کےا جاسکے۔ تقرےب سے کشمےر کونسل ےورپی ےونےن کے چےئرمےن علی رضا سےد ، ےورپی ےونےن کے سابق سفےر انتھونی کرےسنر، رکن پارلےمنٹ ڈاکٹر ظہور منظور، ورلڈ کشمےر ڈےاسپورہ الائنس ےورپ کے صدر چوہدری خالد اےم جوشی اور دےگر نے بھی خطاب کےا۔علی رضا سےد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمےری شہداءکو جےل مےں دفن کرنابھارت کا غےر انسانی فعل ہے۔انہوںنے کہاکہ کشمےر مےں بھارت کے ظالمانہ روےے کودنےا مےںکوئی انسانی اور کوئی مہذب معاشرہ تسلےم نہےںکرتا۔ انہوںنے مقبوضہ وادی مےں ماورائے عدالت قتل، کشمےری رہنماﺅں کو گھروں اور جےلوں مےں نظربند کرنے سمےت بھارتی مظالم کی شدےد مذمت کی۔ کشمےر کونسل ےورپی ےونےن نے عالمی برادری سے مطالبہ کےا کہ وہ بے گناہ اور امن پسند کشمےرےوں پر بھارتی مظالم کو روکنے کے لےے اپنا کردار ادا کرے۔

Comments
Loading...