
چین نے جے 20 اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ آپریشنل کر دیا
بیجنگ۔11 فروری (اے پی پی)چین کا نیا اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ جے 20 آپریشنل فضائیہ کے حوالے کر دیا گیا ۔سعودی خبر رساں ادارے نے چینی فضائیہ کے حوالے سے بتایا کہ صدر شی جن پنگ ملکی مسلح افواج کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے منصوبے کی نگرانی کر رہے ہیں جس میں اینٹی سیٹلائٹ میزائل اور آبدوزیں وغیرہ بھی شامل ہیں۔بیان میںکہا گیا ہے کہ جے 20 کو لڑاکا یونٹس کا حصہ بنا دیا گیاہے،اس کی بدولت فضائیہ کی جنگی صلاحیت میں مزید اضافہ ہو گا اور وہ ملکی خودمختاری ، سیکیورٹی اور خطے کے دفاع کیلئے مشن مکمل کر سکے گی۔