پنجاب میں آم کی سالانہ پیداوارچودہ لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی

لاہور۔11 فروری(اے پی پی )پاکستان میں آم کا زیر کاشت رقبہ 173731 ہیکٹرز ، پیداوار 1845528 ٹن جبکہ پنجاب میں آم کا زیر کاشت رقبہ 112297ہیکٹرز ، پیداوار 1455754 ٹن سے بھی تجاوز کر گئی ہے ۔ پاکستان مینگو گروئرز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطا بق پنجاب میں آم کی زیادہ تر کاشت فیصل آباد ، رحیم یارخان ، خانیوال، وہاڑی ، مظفر گڑھ ، ملتان، بہاولپور ،سرگودھا، ڈی جی خان ،لاہور ڈویژنز میں کی جاتی ہے۔ صوبہ پنجاب ملکی پیداوار کا کل 79فیصد حصہ پیدا کررہاہے ۔ اس وقت پاکستان میں 836000 ہیکٹرز رقبہ پر پھلوں کے باغات موجود ہیں جہاں سے سالانہ 6926700 ٹن پیداوار حاصل ہو رہی ہے ۔

Comments
Loading...