
غیر ملکی فیچر فلم "پیڈ مین "کی نمائش کی اجازت کے حوالے سے ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے، وزارت اطلاعات و نشریات
اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) وزارت اطلاعات و نشریات، قومی تاریخ اور ادبی ورثہ نے وضاحت کی ہے کہ غیر ملکی فیچر فلم "پیڈ مین "کی نمائش کی اجازت کے حوالے سے ابھی فیصلہ کرنا ہے،فلم سینسر بورڈ نے ابھی اس فلم کا پری ویو کرنا ہے اور مشاہدہ کرنا ہے۔وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف میڈیا فورمز پر جھوٹ اور غیر ذمہ دارانہ مقصد کی ترویج سے نہیں بلکہ فلم کو این او سی جاری کرنے کا فیصلہ میرٹ اور سی بی ایف سی کے مقررہ معیار کے مطابق ہو گا،بہتر ہو گا کہ حکومت پاکستان سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے اپنی ساکھ اور وقار کا خیال کیا جائے کیونکہ اچھی اور مثبت روایات کی بنیاد پر ہم خوشحال پاکستان تعمیر کر سکتے ہیں۔