جمہوریت کے حق میں عاصمہ جہانگیر کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

عاصمہ جہانگیر کے انتقال سے ملک ایک نڈر ، بہادر اور اصول پسند شخصیت سے محروم ہو گیا
جمہوریت کے حق میں عاصمہ جہانگیر کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد ۔11 فروری (اے پی پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی جمہوریت کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،آج ملک ایک نڈر ، بہادر اور اصول پسند شخصیت سے محروم ہو گیا۔آمریت کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں عاصمہ جہانگیر کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے اتوار کو یہاں جاری ہونے والے تعزیتی بیان میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مرحومہ کیلئے دعا ئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عاصمہ جہانگیر انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف بے جگری سے لڑیں۔عاصمہ جہانگیر نے آمریت کو ڈٹ کر للکارا،آج ملک ایک نڈر ، بہادر اور اصول پسند شخصیت سے محروم ہو گیا، انہوں نے کہا کہ بے زبانوں ، بے سہاروں اورمظلوموں کی آواز آج خاموش ہو گئی ہے، عاصمہ جہانگیر کا انتقال وکلاءبرادری کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔ انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے انکا کردار قابل تعریف ہے ۔عاصمہ جہانگیر کی پوری زندگی عدل و انصاف کی کے قیام اور قانون کی حکمرانی کیلئے وقف رہی ۔ آمریت کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں عاصمہ جہانگیر کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے ۔ان کی وفات پوری قوم کے لئے صدمے کی گھڑی ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے پاکستان کی سیاسی اور عدالتی تاریخ پر انمٹ نقوش چھوڑے۔
zaa/mnm/rmq/zri 1621

Comments
Loading...