ٓاعلیٰ تعلیم کے فروغ کےلئے ہرممکنہ اقدامات اٹھاررہے ہیں،گورنرپنجاب

کوشش ہے معیار بہتر ، اداروں کی ڈگریوں کی اہمیت عالمی سطح پر قائم رہے،رجوانہ

ملتان(آن لائن)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ہمارا تعلیمی معیار بہتر ہوا ور ہمارے اداروں کی ڈگریوں کی اہمیت عالمی سطح پر قائم رہے ۔ یہ بات انہوں نے سرکٹ ہاﺅس ملتان میں گورنمنٹ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا ءکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ دیگر سر کاری میڈیکل کالجز کی طرح نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا ءو طا لبات کو لیپ ٹاپ فراہم کر نے کے لئے خادم اعلی پنجاب سے بات کروںگا تاکہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا ءو طالبات بھی جدید میڈیکل ریسرچ پر مبنی تعلیم سے گھر بیٹھے ہی استفادہ کر سکیں ۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ ہائر ایجو کیشن کمیشن نے تعلیمی اداروں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کا کڑا نظام وضع کیا ہے جس پر عمل نہ کر نے والے اداروں کے خلاف کارروائی بھی کی جاتی ہے ۔ اس اقدا م کامقصد ملکی تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر ڈگری کی اہمیت کو بڑھا نا ہے ۔ نشتر میڈیکل یو نیورسٹی کے طلبا ءکے وفد نے گورنر پنجاب سے ملاقات کرتے ہوئے نشا ندہی کی تھی کہ دیگر میڈیکل کالجز کی طرح ان کی میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا ءکو لیپ ٹاپ نہیں دیئے گئے ۔گورنر پنجاب نے طلبا ءکے وفد کو یقین دلایا کہ وزیر اعلی پنجاب سے بات کر کے انہیں لیپ ٹاپ کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا۔

Comments
Loading...