Official Web

عظیم قومیں اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولتیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی:  میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ عظیم قومیں اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولتیں، یوم دفاع اور شہدا کے موقع پر شہیدوں کی ملک کیلئے عظیم قربانیوں پر شکریہ ادا کریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج یوم دفاع اور شہداء ہے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ آیئے شہیدوں کے گھر جائیں اور شہدا کے عظیم خاندانوں کو سلام پیش کریں۔

Maj Gen Asif Ghafoor

@OfficialDGISPR

It’s ‘Defence & Martyrs Day’ today. Let’s visit homes of our martyrs. Let’s salute them and their great families. Let’s thank them for their great sacrifices for our country. Great nations never forget their martyrs; we are a great nation.

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آئیں شہداء کی ملک کیلئے عظیم قربانیوں پر شکریہ ادا کریں، کیونکہ عظیم قومیں کبھی بھی اپنے شہداء کو نہیں بھولتیں اور ہم عظیم قوم ہیں۔

ادھر ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے، لاہور میں مزار اقبال پر پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی، میجر عزیز بھٹی شہید کی جائے شہادت اور میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر پُروقار تقریب کا انعقاد ہوا، گیریژن کمانڈر میجر جنرل محمد عامر نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ فاتحہ خوانی اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔ اس موقع پر گیریژن کمانڈر نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔

Comments
Loading...