Official Web

حکومت کا عاطف میاں کی اقتصادی مشاورت کونسل کی نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے اقتصادی مشاورت کونسل سے عاطف میاں کو الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت علما اور تمام معاشرتی طبقات کو ساتھ لے کر ہی آگے بڑھنا چاہتی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اگر ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہوتا ہے تو یہ مناسب نہیں۔

Ch Fawad Hussain@fawadchaudhry

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لے لی جائے،حکومت علماء اور تمام معاشرتی طبقات کو ساتھ لے کر ہی آگے بڑھنا چاہتی ہے اور اگر ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہوتا ہے تو یہ مناسب نہیں۔

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی عاطف میاں سے متعلق سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا اور کہا کہ عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے مستعفیٰ ہونے کا کہا گیا جس پر وہ رضا مند ہوگئے ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ عاطف میاں کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Faisal Javed Khan

@FaisalJavedKhan

Atif Mian was asked to step down from the Advisory Council and he has agreed. A replacement would be announced later.

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے احمدیہ جماعت سے تعلق رکھنے والے ماہر اقتصادیات عاطف میاں کو اقتصادی مشاورت کونسل میں شامل کیا گیا تھا جس پر بعض سیاسی جماعتوں اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔

Comments
Loading...