انگلش پریمیئر لیگ :لیور پول اور نیو کاسل کی کامیابی

لیور پول نے سائوتھ ہیمپٹن کو دو صفر ، نیو کاسل نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا

لندن :انگلش فٹبال پریمیئر لیگ کے میچز میں لیور پول اور نیو کاسل کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لیے ہیں۔ انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں لیور پول نے چھٹے ہی منٹ میں ساؤتھ ہیمپٹن کے خلاف پہلا گول داغ دیا۔

میچ کے 42 ویں منٹ میں لیور پول نے دوسری بار گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی برتری دو صفر کر دی۔ حریف ٹیم مقررہ وقت میں کوئی گول نہ کر سکی۔ ایونٹ کے دوسرے مقابلے میں نیو کاسل اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں میں جوڑ پڑا۔ نیو کاسل نے دلچسپ کھیل کے بعد ایک صفر سے فتح حاصل کی۔

Comments
Loading...