ڈالر کو جھٹکا :چینی یوآن آئی ایم ایف کی مخصوص کرنسی باسکٹ میں شامل

عالمی مالیاتی ادارے کا یہ فیصلہ امریکی بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے :ماہرین معیشت

کراچی(آن لائن)ڈالر کو ایک اور بڑا دھچکا، آئی ایم ایف نے یوآن کو اپنی مخصوص کرنسیوں کی باسکٹ میں شامل کرلیا۔ ماہرین نے عالمی ادارے کے فیصلے کو ڈالر کی موت قرار دے دیا۔ معاشی میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والا پاکستان کا دوست ملک چین اب ڈالر پر بھی اپنا اثر و رسوخ جما رہا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے چینی کرنسی کی قدر کو بھانپتے ہوئے اسے مخصوص کرنسیوں کی باسکٹ میں شامل کرلیا ہے۔عالمی جریدے کا کہنا ہے کہ اب چینی کرنسی امریکی کرنسی کا متبادل ہو جائے گی، ماہرین نے آئی ایم کے اس اقدام کو ڈالر کی موت قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کا یہ فیصلہ امریکی سرمایا کاری کے لئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔ واضع رہے کہ پاکستان چینی کرنسی یوآن کو پہلے ہی باہمی تجارت لئے منظور کرچکا ہے جبکہ دیگر ممالک جن میں فرانس اور جرمنی بھی شامل ہیں چینی کرنسی کو عالمی کرنسی کے طور پر منظور کرچکے

Comments
Loading...