Official Web

آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔برطانوی ہائی کمشنر نے آرمی چیف سے ملاقات میں خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستانی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات میں دونوں ممالک میں تعلقات میں بہتری کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Comments
Loading...