زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم پر فرد جرم عائد،تمام گواہان طلب

کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت ، جج نے چالان میں درج تمام الزامات ملزم عمران کے سامنے پڑھ کر سنائے
زینب کیس ملک کے ہائی پروفائل مقدمات میں شامل،ملزم عمران علی کو بھی وکیل صفائی کی سہولت فراہم کی گئی
لاہور (آن لائن)زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران علی پر فرد جرم عائدکر دی گئی بتایاگیا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے زینب قتل کیس کی سماعت کی پراسیکیوٹر نے سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ ملزم عمران علی اس سے قبل دوران تفتیش پولیس کے سامنے زینب سے زیادتی اور قتل کا اعتراف کر چکا ہے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے چالان میں درج قتل ،اغواءزیادتی اور دہشتگردی سمیت تمام الزامات ملزم عمران کو پڑھ کر سنائے جس کے بعد عدالت نے باقاعدہ طور پر ملزم پر فرد جرم عائد کر دی گزشتہ سماعت کے موقع پر ملزم کو چالان کی نقول فراہم کی گئیں تھیں تین وکلاءاستغاثہ پر مشتمل ٹیم ملزم عمران کے مقدمے کی پیروی کر رہی ہے جبکہ قانون کے تحت ملزم عمران علی کو بھی وکیل صفائی کی سہولت فراہم کی گئی ہے واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قصور میں ننھی زینب کو اغواءاور زیادتی کے بعدقتل کر دیاگیا تھا اور اس گھناﺅنے جرم میں ملوث مرکزی ملزم عمران علی کوگرفتار کیا گیا تھا ۔زینب کیس ملک کے ہائی پروفائل مقدمات میں سے ایک بن چکا ہے۔

Comments
Loading...