اورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کےلئے پرعزم ہیں،او پی ایف

اوپی ایف نے اورسیز پاکستانیوں کی اراضی اورہاﺅسنگ سوسائٹیاں قبضہ مافیا سے واگزار کروائیں
قبضہ مافیا سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کے بعد کچھ شرپسند عناصر او پی ایف کی بے جاکردار کشی کررہے ہیں ،حکام
اسلام آباد (آن لائن) او پی ایف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے بنایا جانے والا سر کاری ادارہ ہے جو کہ پچھلے تقریباً 40 سال سے سمندری پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ اس ادارے نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اور حل کروانے میں بہت نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے ساتھ ساتھ یہ ادارہ ہاﺅسنگ ¾ تعلیم ویلفیئر اور سماجی شعبہ جات میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ اس ادارے کے تحت تقریباً 10 اوورسیز پاکستانیز کالونیاں قائم کی گئی ہیں اور 24 اعلیٰ معیار کے تعلیمی ادارے سمندر پار پاکستانیوں کے بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز ¾ وفاقی سیکرٹری برائے سمندر پار پاکستانیز اور او پی ایف بورڈ آف گورنرز کے زیر سرپرستی چلنے و الا یہ ادارہ بہت سی نئی خدمات شروع کررہا ہے۔ جس کی وجہ سے اس کی افادیت میں بہت بہتری آئی ہے۔ او پی ایف نے ماضی میں بہت سی ہاﺅسنگ کالونیاں بنائی ہیں جہاں پر 100 فیصد پلاٹ سمندر پار پاکستانیز کو الاٹ کئے گئے تاہم چندجگہوں پر او پی ایف کی املاک پر عرصہ دراز سے لینڈ مافیا نے اپنا تسلط جمایا ہوا تھا۔ موجودہ بورڈ آف گورنرز اور او پی ایف کی انتظامیہ نے ایک بھرپور مہم شروع کی جس کے تحت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے سال ہا سال سے ناجائز قابضین سے او پی ایف کی املاک کو تسلط سے آزاد کروایا گیا۔ اس طرح گزشتہ ایک سال کے دوران لاہور اور اسلام آباد میں اربوں روپے کی زمینوں پر سے قبضہ واگزار کرایا گیا۔ اللہ کی مدد سے او پی ایف نے مختلف ہاﺅسنگ سکیموں میں ترقیاتی کام مکمل کرائے۔ جس کی وجہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیز الاٹیوں نے موجودہ حکومت کے لئے بے حد تشکر کا اظہار کیا۔ حال ہی میں او پی ایف کے پیچیدہ ترین مسائل کو حل کرتے ہوئے او پی ایف ویلی زون V میں 25 سال کے بعد الاٹیوں کو قبضہ دیا گیا۔ وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانیز عبدالرحمن خان کانجو نے اس موقع پر تقریب میں اپنے ہاتھ سے Possession Letters تقسیم کئے جس میں تمام میڈیا کو بھی شریک کیا گیا تاکہ وہ اپنی آنکھوں سے تکمیل شدہ کام کا جائزہ لے سکیں،او پی ایف کی حالیہ کامیابیوں کی وجہ سے اور بااثر قبضہ مافیا کےخلاف آہنی ہاتھوں سے کارروائی کرنے کی وجہ سے کچھ ناعاقبت اندیش اور شرپسند عناصر او پی ایف کی بے جاکردار کشی کرنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں او پی ایف کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد خبریں چھاپی جارہی ہیں یہ تمام مہم قبضہ مافیا کو ناروا تحفظ دینے کے لئے چلائی جارہی ہیں۔ جس کی سنجیدہ عناصر کی طرف سے مذمت کی جارہی ہے خاص طور پر زون V اسلام آباد میں الاٹیوں کو 16 جنوری 2018 ءکو قبضہ دینے کو قبضہ دینے کے بعد اور باقی مانندہ حصے میں تعمیراتی کام کے آغاز کے بعد اس مہم میں شدت آگئی ہے۔ او پی ایف ایک سرکاری ادارہ ہے جس کے تمام معاملات قانون اور ضابطوں کے تحت چلائے جاتے ہیں او پی ایف نے ہمیشہ سے میڈیا کے مثبت کردار کو سراہا ہے اور وقتاً فوقتاً اپنی کامیابیوں کا تسلسل صحافی برادری کے ساتھ شیئر کیا ہے

Comments
Loading...