
پاکستان بیت المال میں غرےبوں کے فنڈز پر افسران کی عیاشیاں ‘ امداد کی بجائے فلیٹس خرید لئے
نواز شریف دور حکومت میں افسر شاہی نے انتظامی اخراجات کم کرنے کی بجائے 16.29 فیصد اضافہ کردیا
افسران نے 80 کروڑ کی بجائے سالانہ 93 کروڑ ذاتیات پر خرچ کرنے میں مصروف،مقررہ حد سے 13 کروڑ اخراجات کئے
اسلام آباد (رانا مشتاق ) غریبوں اور لاچار شہریوں کی مدد کیلئے قائم کیا گیا پاکستان بیت المال کی بیورو کریسی نے مظلوموں کیلئے وقف فنڈز سے اپنے پر تعیش اخراجات کا ریکارڈ قائم کردیا۔ افسران نے 80 کروڑ روپے کی بجائے سالانہ 93 کروڑ روپے ذاتیات پر خرچ کرنے میں مصروف ہیں اور مقررہ حد سے 13 کروڑ روپے اخراجات کئے گئے اور یہ فنڈز غریبوں کیلئے مختص فنڈز سے حاصل کئے گئے تھے آن لائن کو حاصل سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان بیت المال کو 2016 ءمیں غریبوں کی مدد کیلئے چار ارب روپے فراہم کئے گئے جبکہ انتظامیہ اخراجات کیلئے 80 کروڑ روپے دیئے گئے پاکستان نیت المال کے افسران نے انتظامی امور پر 80 کی بجائے 93 کروڑ روپے خرچ کردیئے جبکہ غریبوں کو 34 لاکھ روپے کی امداد دینے کی بجائے تین ارب 27 کروڑ 34 لاکھ روپے خرچ کئے جبکہ باقی 61 کروڑ روپے اپےن پرتعیش اخراجات پر یہ فنڈز خرچ کئے گئے تھے نواز شریف دور حکومت میں افسر شاہی نے انتظامی اخراجات کم کرنے کی بجائے 16.29 فیصد اضافہ کردیا جبکہ دوسری طرف غریبوں پر اخراجات بڑھانے کی بجائے کم کردیئے گئے ہیں اور اس سے پاکستان بیت المال کے افسران اور سربراہ کی بدیانتی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ دستاویزات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ بیت المال انتظامیہ نے غرباءکے فنڈز سے پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی سے دو عدد فلیٹس بھی خریدے گئے تھے اور ایڈوانس کے طور پر 91 لاکھ روپے بھی ادا کئے گئے تھے۔ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ بیت المال کے افسران نے ایڈوانس کے نام پر 253 ملین روپے یعنی 25 کروڑ روپے حاصل کر چکے ہیں جو گزشتہ سال 188 ملین روپے تھے اس طرح افسران نے ایڈوانس کی مد میں 35 فیصد اصافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان بیت المال افسران نے چائلڈ سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کو امداد کی رقوم دینے کے نام پر بینکوں کو اضافی طور پر ایڈوانس کے نام پر 7 کروڑ روپے ادا کر رکھے ہیں گزشتہ سال یہ ایڈوانس بارہ ملین روپے تھے۔ پاکستان بیت المال خصوصی طور پر غریبوں کی امداد کیلئے قائم کیا گیا ایک قومی ادارہ ہے لیکن بیت المال کے سربراہ اور افسران شاہی نے غریبوں کیلئے وقف فنڈز کو بھی لوٹنا شروع کر رکھا ہے اس حوالے سے بیت المال کے سربراہ کو موقف کے لئے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے وضاحت دینے کی زحمت ہی گوارا نہیں کی۔