انگلش فٹبال پریمیئر لیگ، چیلسی نے ویسٹ بروم کو ہرا دیا

دونوں ٹیموں میں دلچسپ مقابلہ، چیلسی نے 25 ویں ، 63 ویں اور 71 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی دلا دی

لندن : انگلش فٹبال پریمیئر لیگ کے میچ میں چیلسی کی ٹیم نے ویسٹ بروم کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین صفر سے ہرا دیا ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں چیلسی اور ویسٹ بروم کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

چیلسی نے کھیل کے 25 ویں منٹ میں پہلا گول کر کے حریف ٹیم کو دباؤ کا شکار کر دیا۔ چیلسی کی جانب سے وِکٹر نے 63 ویں منٹ میں شاندار گول کر کے ٹیم کی برتری دو صفر کر دی۔ چیلسی نے 71 ویں منٹ میں تیسرا گول سکور کیا۔ اس بار ایڈن ہیزرڈ نے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو تین صفر سے کامیابی دلوائی۔

Comments
Loading...