اسرائیل،فلسطینی تنازعہ حل کےلئے روسی صدرکا ٹرمپ کوفون

ماسکو(این این آئی)روس کے صدرپیوٹن نے کہاہے کہ تنازع حل کرنے کے لیے فلسطین کا موقف جاننا ضروری ہے جبکہ فلسطینی صدر عباس نے کہاہے کہ تنازع کے حل میں امریکا واحد ثالث کے طور پر قبول نہیں ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ماسکو میں فلسطینی صدر محمود عباس اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ماسکو میں ہونے والی ملاقات کے دوران فلسطین کے صدر محمودعباس نے روسی ہم منصب سے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں صدر پیوٹن کاکہنا تھا کہ تنازع حل کرنے کے لیے فلسطین کا موقف جاننا ضروری ہے جبکہ صدر عباس کا کہنا تھا کہ تنازع کے حل میں امریکا واحد ثالث کے طور پر قبول نہیں۔ملاقات سے قبل صدر پیوٹن نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفون پر اسرائیل فلسطین تنازع پر بات کی ہے، صدر ٹرمپ نے روسی ہم منصب سے روس میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس بھی کیا۔

Comments
Loading...