جنوری میں کاروں کی فروخت میں 13 فیصد اضافہ ،23 ہزار 700 کاریں فروخت ہوئین

جولائی تا جنوری ایک لاکھ 48 ہزار یونٹس فروخت ہوئے،گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 29فیصد زائد ہے
لاہور( این این آئی)ملک بھر میں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کاروں کی فروخت میں 13 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور، جنوری میں 23 ہزار 700 کاریں فروخت کی گئیں۔ رواں مالی سال جولائی تا جنوری کے دوران کار فروخت ایک لاکھ 48 ہزار یونٹس رہی جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 29 فیصد زائد ہے۔ماہرین کے مطابق استعمال شدہ جاپانی کاروں کی امپورٹ میں رکاوٹ کے سبب بھی مقامی کار فروخت میں اضافے کا رحجان ہے۔

Comments
Loading...