قومی اسمبلی: پیٹرولیم مصنوعات پربھاری ٹیکس وصول کرنےکا انکشاف


ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 55 روپے 9 پیسے جبکہ صارفین کےلئے 95 روپے مقرر،فی لیٹر 40 روپے 74 پیسے ٹیکسز وصول کیا جارہا ہے
تحفظ اطفال بل2017 منظور،سانحہ قصور جیسے واقعات شرمناک، نونہالوں کے تحفظ کیلئے یہ قانون سازی م¶ثر کردار ادا کرے گی،ممتاز تارڑ
سینٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت کے سدباب کےلئے قانون سازی کی جائے ¾صاحبزادہ طارق اللہ
امریکہ پاکستان پر دباﺅ بڑھانے کےلئے بیانات دے رہا ہے، ہمیں اپنے مفادات کو سمجھنا ہو گا ¾وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ
مسلح افواج سے ریٹائرڈ ملازمین کی سول ایوی ایشن اتھارٹی میں تعیناتی کا کوئی مخصوص طریقہ کار نہیں ¾شیخ آفتاب
اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں بچوں کی نگہداشت اور تحفظ کا بل اتفاق رائے سے منظور،وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز تارڑ کہتے ہیں کہ سانحہ قصور جیسے واقعات سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے،مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام اور نونہالوں کے تحفظ کیلئے یہ قانون سازی م¶ثر کردار ادا کرے۔بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے فوجداری نظام انصاف برائے کم سن افراد کا قانون وضع کرنے کا بل پیش کیا،جسے متفقہ طور پر منظور کرلیاگیا،بل کے مطابق ہر کمسن یا بچہ جو کہ برم کا شکار ہوگا حق حاصل ہوگا کہ وہ ریاست کے خرچ پر قانونی اعانت حاصل کرسکے گا کمسن کو قانونی حقوق بارے24گھنٹوں میں مطلع کیا جائے گا،سیشن جج ایڈیشنل سیشن جج یا جوڈیشل مجسٹریٹ کے علاوہ کوئی بھی شخص کم سن عدالت کا جج مقرر نہیں ہوسکتا،گرفتار شدہ کمسن کو مشاہدہ گھر میں رکھا جائیگا اور پولیس تھانہ انچارج فوری طور پر کمسن کے سرپرست کو مطلع کریگا،کمسن مجرموں کی تحقیقات ایس ای پی او کی نگرانی میں کم از کم سب انسپکٹر کا آفیسر کریگا کمسن کی عمر کا تعین اس کے برتھ سرٹیفکیٹ سے کیا جائیگا۔دریں اثناءقومی اسمبلی میں وزارت پیٹرولیم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔ وزارت پیٹرولیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 55 روپے 9 پیسے ہے جب کہ اِس وقت صارفین کےلیے ڈیزل کی قیمت 95 روپے 83 پیسے مقررہے۔ اس طرح فی لیٹرڈیزل پر حکومت صارفین سے 40 روپے 74 پیسے ٹیکسز وصول کررہی ہے یعنی ڈیزل کے ہرلیٹر پرعوام سے 74 فیصد ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 50 روپے 27 پیسے فی لیٹرہے جب کہ صارفین کے لیے پیٹرول کی موجودہ قیمت 84 روپے 51 پیسے ہے۔ اس طرح ایک لیٹر پیٹرول پر حکومتی ٹیکسزکی شرح 34 روپے 24 پیسے ہے۔ یعنی پیٹرول کی مد میں بھی حکومت اس کی اصل قیمت پر 68 فیصد ٹیکس وصول کررہی ہے۔اجلاس کے دور ان جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ سینٹ الیکشن کے موقع پر ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کے سدباب کے لئے قانون سازی کی جائے۔ صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ سینٹ الیکشن 3 مارچ کو ہو نے ہیں، پارلیمانی نظام میں اس کی بڑی حیثیت ہے،ذرائع ابلاغ میں اس حوالے سے بحث جاری ہے، سینٹ کی نشستیں حاصل کرنے کے لئے کروڑوں کی پیشکش ہو رہی ہیں جس کا تذکرہ عمران خان نے بھی کیا ہے ، اس صورتحال کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔ سب کو مل کر اس طرح کی خرید و فروخت کرنے والوں کو بے نقاب کرنا چاہیے۔ اس کی روک تھام کے لئے قانون سازی کی جائے۔ فاٹا کے حوالے سے دیگر سفارشات پر بھی جلد از جلد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان پر دباﺅ بڑھانے کےلئے اسی طرح کے بیانات دے رہا ہے، ہمیں سب سے زیادہ اپنے مفادات کو سمجھنا ہو گا۔ وفاقی وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت کی تجویز پے شہراقتدار کے پرانے سرکاری گھروں کو گرا کر فلیٹس بنائے جائیں اور لوگوں کو یہ فلیٹس الاٹ کئے جائیں گے۔بدھ کو قومی اسمبلی میں توجہ دلا¶ نوٹس کے جواب میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جی سکس،جی سیون اور ایف سکس کے گھروں کو50سال سے زائد گزر چکے ہیں ان کی مرمت کرنا لازمی ہے،سالانہ گھروں کی مرمت کا کام کیا جاتا ہے،1404 کل گھر ہیںان کیلئے140 ملین روپے مرمت کیلئے دئےے جاتے ہیں،رواں سال 306 گھروں کی مرمت کا کام جاری ہے جس کو جلد مکمل کرلیا جائے گا،جی سکس اور جی سیون کے گھروں کی الاٹمنٹ کیلئے1996ءمیں اعلان کیا گیا تھا،تجویز ہے کہ ان گھروں کی جگہ نئے اپارٹمنٹ بنائے جائیں اور لوگوں کو اپارٹمنٹ الاٹ کرائے جائیں تاکہ یہ مسئلہ حل ہو سکے۔۔قومی اسمبلی کوبتایاگیا ہے کہ بھارت کی جانب سے یکم جنوری 2017ءسے اب تک سیز فائر کی ایک ہزار 394 خلاف ورزیاں ہوئی ہیں ¾ملک بھر میں زیر تعمیر موٹرویز اپنے وقت پر مکمل ہوںگی ¾ 2013ءسے اب تک ملک بھر میں زیادتی کے17862کیس رپورٹ ہوئے ¾بجلی چوری سے نقصانات 40 فیصد سے زائد ہیں، صوبائی حکومتیں بجلی چوری کی روک تھام میں تعاون نہیں کر رہیں ¾لوڈ مینجمنٹ کے لئے اقدامات 31 مارچ تک مکمل کر لیں گے ¾ کامرہ میں کام کرنے والے گریڈ 17 کے اور اس سے بالا آفسران کے لئے 115 فلیٹ زیر تعمیر ہیںجبکہ سپیکر نے پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم گیس انفراسٹرکچر ترقی محصول سے جمع ہونے والے 66 ارب روپے کے استعمال کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

Comments
Loading...