آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری نے 67افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی کی منظوری دےدی

افسران کی 12 انسپکٹر،18 سب انسپکٹرزاور 37 اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی
آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری کی تمام افسران کو رز ق حلال کمائیں ،کھائیں کی نصےحت
اسلام آباد (آن لائن)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے اسلام آباد پولیس کے67افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی کی منظوری دے دی۔ترقی پانے والے افسران میں 12سب انسپکٹر ز سے انسپکٹر،18اے ایس آئیز سے سب انسپکٹرزاور 37 ہیڈ کانسٹیبلز سے اے ایس آئی شامل ہیں، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کی خصوصی ہدایات پر ڈی آئی جی ہیڈ کواٹرز ناصرمحمود ستی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں 67افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی جبکہ 41افسران کو لسٹ ایف میں درج کیا گیا، آئی جی اسلام آباد نے ترقیوں کے باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔ترقی پانے والے افسران جو سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدوں میں ترقی یاب ہوئے ان میںمحمد اعظم،عنایت الرحمن،سناب گل،لائق والی شاہ،محمد اکرم زید،سجاد حسین شاہ،کاظم حسین،امیر احمد خان،ولائیت خان،شاہد محمود،سید محمد،اور نور جمال شامل ہیں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے عہدوں میں ترقی یاب ہونے والے افسران میں محمد نواز،علی اصغر،اجمل نواز،فیض جیلانی،محمد بنارس،غلام مصطفی،عبدالعیزیز،محمد وزیر،غلام رضا،فداحسین،تسنیم اقبال،قمر عباس،خالد جاوید،عقل بادشاہ،محمد ارشد،نواز احمد،ریاض احمد،فدامحمد اس کے علاوہ ہیڈ کانسٹیبلز سے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی پانے والے افسران میں غلام عباس،زبیر احمد،اعجاز الرحمن،محمد ارشد،عبدالقیوم،مومن خان،محمد ذوالفقار،احسان اللہ،محمد اعجاز،اشفاق احمد،سلطان محمود ،امیر مختار،شاہد حسین،مظہر حسین،محمد رزاق،ظہیر احمد،حق نواز،نصیر احمد،محمد عارف،اظہر محمود،امیر عباس،صابر خان،محمد اکرم،محمد قیصر،علی اکبر،عابد محمود،اکبر علی،توقیر احمد،محمد انور،صفدر علی،سعید اختر،عبدالستار،ریاست علی،ظفراللہ،محمد اشتیاق،افضل محمود شامل ہیں۔ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کے لئے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں آئی جی اسلام آباد نے دیگر افسران کے ہمراہ تمام افسران کو رینکس لگائے ،تقریب سے خطاب کرتے وقت سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ آپ سب افسران رز ق حلال کمائیں ،خود بھی حلال کھائیں اور اپنے بچوں کو بھی رزق حلال کھلائیں ۔

Comments
Loading...