کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کا کنٹرول لائن کا دورہ

بھارت کی سرحدی خلاف ورزیوں پر پاک فوج کے جوان بھرپور اورموثرجواب دیں، کورکمانڈر

راولپنڈی( آن لائن ) کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کو بھارتی اشتعال انگیزیوں کا موثر جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کے روز کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول پروادی نیلم میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا ، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضانے جوانوں کے جذبے اورتیاریوں کوسراہا۔ اس دوران گفتگو میں کور کمانڈر راولپنڈی نے جوانوں سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پرشہری آبادی کونشانہ بنارہاہے،جوان بھارتی اشتعال انگیزیوں کاموثرجواب دیں۔

کورکمانڈر

Comments
Loading...