افغانستان دہشتگردی کاشکار،امن کےلئے امریکہ کو شکست تسلیم کرناہوگی،بلاول

امریکہ جانناہی نہیں چاہتاافغانستان میںکیاہورہاہے،کابل،شام یادوسرے ممالک کے عوام پرشخصی نظریات مسلط نہ کئے جائیں

پاکستان برابری اورباہمی احترام پرمبنی تعلقات چاہتاہے ،چین عظیم دوست اورہرموسم کاساتھی ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی کاانٹرویو

واشنگٹن (آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے امریکہ کو شکست تسلیم کرنا ہوگی‘ امریکہ جاننا ہی نہیں چاہتا کہ افغانستان میں کیا ہورہا ہے‘ افغانستان‘ شام یا دوسرے ممالک کے عوام پر شخصی نظریات مسلط نہ کئے جائیں‘ پاکستان برابری اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔ بدھ کو بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ جاننا ہی نہیں چاہتا کہ افغانستان میں کیا ہورہا ہے افغانستان کا 75 فیصد علاقہ دہشت گردی سے متاثر ہے۔ افغانستان میں امن کے لئے امریکہ کو شکست تسلیم کرنا ہوگی۔ شام میں امن کے لئے عوام کو فیصلے کرنے دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان‘ شام یا دوسرے ممالک کے عوام پر شخصی نظریات مسلط نہ کئے جائیں۔ پاکستان برابری اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔ چین پاکستان کا عظیم دوست اور ہر موسم کا ساتھی ہے خوشی ہے کہ روس سے دوستانہ تعلقات قائم ہورہے ہیں۔

Comments
Loading...