لودھراں الیکشن میں ن لیگ کے بے دریغ پیسہ خرچ کیا،عمران خان کارکنوں کومتحرک کرنے ،ملک گیردوروں کافیصلہ

لودھراں الیکشن میںن لیگ کے بے دریغ پیسہ خرچ کیا،عمران خان(( کارکنوںکومتحرک کرنے ،ملک گیردوروںکافیصلہ))
ہمارے لوگ ن لیگ میںشامل ہوگئے جس کیوجہ سے الیکشن ہارے، 2018میں نوازلیگ کا صفایاہوجائیگا،علی ترین سے زیادہ بہترچوائس کوئی نہیں تھی
ریحام خان کی کتاب مسلم لیگ ن کی سپانسر ہو گی، نوازشریف ہمیشہ الیکشن سے قبل ایسی حرکتیں کرتے ہیں،باریاںلینے والے ملک کولوٹ رہے ہیں
اسلام آباد (آن لائن)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لودھراں کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے بے دریغ پیسہ خرچ کیا، ہمارے لوگ مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے جس کی وجہ سے ہم انتخابات ہار گئے۔ نوز لیگ کا 2018ءمیں صفایا ہو جائے گا، نواز شریف سارے وقت میں سارے لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں سارے وقت میں کم لوگ بے وقوف بن سکتے ہیں سارے نہیں۔ بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ لودھراں کے ضمنی انتخابات میں علی ترین سے زیادہ بہتر چوائس کوئی نہ تھی۔ مجبوری میں علی ترین کو ٹکٹ دیا۔ عمران خان نے کہا کہ لودھراں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے پیسہ خرچ کیا، ہمارے لوگ مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔ ہمارا امیدوار نیا تھا، لوگوں کو مطمئن نہیں کر سکا۔ آئندہ انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے2018ءمیں مسلم لیگ ن کا صفایا ہو جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف لوگوں کو دھوکا دے رہے ہیں، سپریم کورٹ کہہ چکی ہے ادارے مفلوج ہو چکے ہیں، حکمرانوں نے اداروں میں اپنے لوگ بٹھا رکھے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جس ملک میں کرپشن ہو وہ ترقی نہیں کر سکتا۔ ملک کرپشن کی وجہ سے غریب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک رپورٹ میں آیا ہے کہ معاشی لحاظ سے سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والا صوبہ خیبر پختونخوا ہے، ہم نے صوبے میں گورننس کا نظام ٹھیک کیا ہے۔ ہم نے صوبے سے کرپشن کم کی ہے، 4سال کے دوران کے پی کے میں سب سے زیادہ معاشی ترقی ہوئی ، ہم نے صوبے میں 90روز میں بڑی کرپشن ختم کرنے کا کہا تھا ، کرپشن اوپر سے نیچے ختم ہوتی ہے ، ہم نے کے پی کے پولیس کو مثالی بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف وہ کوشش کر رہ اےہ جو دنیا میں کوئی نہیں کر سکتا۔ نواز شریف سارے وقت میں سارے لوگوں کو پاگل بنانے کی کوشش میں ہیں، ایسا نہیں ہو سکتا۔ نواز شریف کی اپنی حکومت ہے ، باتیں کس کے خلاف کر رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ 30سال سے نواز شریف اور آصف زرداری لوگوں کو لوٹ کر کھا رہے ہیں، شہباز شریف ڈرامے کر رہے ہیں کہ تھوڑے سے لوگ ملک کو لوٹ کر کھا رہے ہیں ، شہباز شریف ٹھیک کہہ رہے ہیں یہ تھوڑے لوگ نواز شریف اور آصف زرداری ہی ہیں۔ شہباز شریف خود ان میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریحام خان کو کسی نے دھمکیاں نہیں دی، ریحام خان کی کتاب مسلم لیگ ن کی سپانسر ہو گی، ن لیگ ہمیشہ الیکشن سے قبل ایسی حرکتیں کرتی ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کے جلسوں اور لودھراں کے ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد ملک گیر دورے کرنے کا فیصلہ کر لیا ، پانامہ فیصلے کے بعد نیب ریفرنسز کے ممکنہ فیصلوں کو موضوع بنایا جائے گا ۔اس ضمن میں عمران خان لاہور ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، ملتان ،پشاور ، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں جائیں گے ۔عمران خان ڈویژنل سطح پر پارٹی ورکرز سے ملاقاتیں اور تقریبات سے خطاب بھی کریں گے اور ان کے ملک گیر دوروں کا آغاز رواں ماہ ہی ہو گا ۔

Comments
Loading...