ونٹر اولمپکس گیمز میں میڈلز پر قبضے کی جنگ جاری

سرمائی اولمپکس گیمز کے سپیڈ سکیٹنگ مقابلوں میں ہالینڈ نے گولڈ میڈل جیت لیا، ویمن آئس ہاکی میں جاپان نے جنوبی کوریا کو ہرا دیا۔

سیول:  ونٹر اولمپکس گیمز میں میڈلز پر قبضے کی جنگ جاری ہے، ہزار میٹر سپیڈ سکیٹنگ میں ہالینڈ کی ٹرمورز نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

کراس کنٹری سکی ایونٹ میں جرمنی کے ایرک فرینزل طلائی تمغہ لے اڑے۔ ویمن آئس ہاکی میں جاپان کی ٹیم نے میزبان جنوبی کوریا کو چار ایک سے شکست دی۔

سرمائی اولمپکس سونے کے تمغوں کی دوڑ میں جرمنی پہلے، ہالینڈ دوسرے اور امریکا تیسرے نمبر پر ہے۔

Comments
Loading...