فرح خان نے مراٹھی فلم کے باعث فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے “ کے گانوں کی کوریوگرافی کی پیشکش مسترد کر دی،کرن جوہر

ممبئی ۔ 15 فروری (اے پی پی) بالی وڈ فلمساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ کوریوگرافر و فلمساز فرح خان نے مراٹھی فلم میں مصروفیت کے باعث فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے “ کے گانوں کی کوریوگرافی کی پیشکش مسترد کر دی تھی کیونکہ وہ بہت پروفیشنل ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز کرن جوہر ٹی وی ریئیلٹی شو ”انڈیاز نیکسٹ سپرسٹار “ جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں نے شو کی عکسبندی کے موقع پرکوریوگرافر و فلمساز فرح خان کے کام سے لگن اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرح خان بہت پروفیشنل ہیں اور مجھے پسند ہیںکیونکہ وہ جو کام کرتی ہیں وہ بہت خلوص اور لگن کے ساتھ کرتی ہیں، مجھے یاد ہے کہ جب ہم فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے “ کی عکسبندی میں مصروف تھے اور فلمساز یش چوپڑا اور ادیتیا چوپڑا نے فرح خان کو فلم کے تمام گانوں کی کوریو گرافی کے لئے کہا لیکن انہوں نے یہ پیشکش ٹھکرا دی کیونکہ اس وقت وہ مراٹھی فلم پر کام کر رہی تھیں اور یہ ان کے کام کے ساتھ پرعزم ہونے کا درجہ ہے، پھر انہوں نے فلم کے صرف ایک گانے”رک جا او دل دیوانے “ کی کوریوگرافی دی۔

Comments
Loading...