”بڑی محنت کرنی پڑی آپ کومنانے میں“((چیف جسٹس))آصف ہاشمی احاطہ عدالت سے گرفتار

آصف ہاشمی وطن آگئے ، چیف جسٹس کا وکیل سے استفسار، سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ مفرورہیں گرفتارکرلیں،متعلقہ حکام کوحکم

 

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کی گرفتاری کا حکم دیدیا ہے جبکہ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے آصف ہاشمی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔جمعرات کے روز سپریم کورٹ میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی کی اونے پونے داموں فروخت اور سابق چیئرمین آصف ہاشمی کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی کیس کی سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے آصف ہاشمی کے وکیل سے استفسار کیا کہ نے عدالت کو بتایا کہ آصف ہاشمی وطن آگئے ہیں، آصف ہاشمی عدالت میں پیش ہوے تو عدالت نے کہا کہ بڑی محنت کرنی پڑی آپ کو منانے میں ، آصف ہاشمی عدالت سے مفرور قرار دئیے گئے ہیں،متعلقہ حکام انکو گرفتار کر لیں، آصف ہاشمی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جتنے مقدمات تھے سب میں عبوری ضمانتیں کرا لی ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ جن مقدمات میں ضمانت نہیں ہے ان میں گرفتار کر لیں ،کس عدالت نے ضمانت لی ہے ،آصف ہاشمی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسپیشل جج لاہور محمد آصف نے ضمانت لی ہے، اس پر عدالت ڈپٹی اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں جہاں آصف ہاشمی کیخلاف مقدمات ہیں وہاں ٹرائل شروع کروائیں،ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ آصف ہاشمی کیخلاف نیب میں بھی مقدمات ہیں،اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ نیب مقدمات میں کس جج نے آصف ہاشمی کی ضمانت منظور کی، اس پر آصف ہاشمی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے آصف ہاشمی ضمانت لی، بعد ازاں عدالت نے آصف ہاشمی کی گرفتاری کا حکم دیدیا جس پر ایف آئی اے نے آصف ہاشمی کو سپریم کورٹ کے باہر سے اپنی تحویل میں لے لیا#/s#

Comments
Loading...