فوج کے نام سے بنے255 جعلی سوشل میڈیااکاﺅنٹس کیخلاف کارروائی

ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفورنے فہرستیں ایف آئی اے کے حوالے کردیں

لسٹ میں 45 ٹوئٹر ¾94 فیس بک ¾101 یوٹیوب اور 15 انسٹاگرام کے جعلی اکاو¿نٹس شامل

راولپنڈی(وقائع نگارخصوصی)پاک فوج نے مسلح افواج کے نام پر چلنے والے 255 جعلی سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کے خلاف کارروائی کےلئے فہرستیں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیں۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ایف آئی اے کو دی گئی فہرست میں 45 ٹوئٹر، 94 فیس بک، 101 یوٹیوب اور 15 انسٹاگرام کے جعلی اکاو¿نٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔واضح رہے کہ جعلی اکاو¿نٹس براہ راست پاکستان آرمی، پاکستان نیوی اور پاکستان ایئرفورس کا نام استعمال کر رہے ہیں، جن کے ذریعے یہ تاثر دیا گیا کہ ان اکاو¿نٹس میں جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ سب فوج کا بیانیہ ہے۔آئی ایس پی آر نے ان اکاو¿نٹس کے خلاف بھی کارروائی کرکے واضح پیغام دیا ہے کہ فوج ایک منظم ادارہ ہے جہاں قانون کا احترام فرض اول ہے۔ٹوئٹر اکاو¿نٹس میں سب سے زیادہ فالورز پاکستان آرمی نامی اکاو¿نٹ کے ہیں ¾جن کے 1 لاکھ 21 ہزار فالورز ہیں۔پاکستان ملٹری نامی اکاو¿نٹ کے 84 ہزار فالورز ہیں اور ان سے فوج سے متعلق خبریں ٹوئٹ کی جاتی تھیں۔آئی ایس آئی نامی اکاو¿نٹ کے 64 ہزار فالورز ہیں دیگر اکاو¿نٹس پراﺅڈ خاکی ¾گڈ سولجر ¾فوجی ٹوئیٹ ¾آئی ایس آئی آر ٹی ¾اور پروٹیکٹرز کے نام سے سرگرم عمل تھے۔فیس بک پر پاکستان کی مسلح افواج کے ناموں سے چلنے والے اکاو¿نٹس کی تعداد 94 ہے۔ پاک آرمی کے نام سے اکاو¿نٹ کو فالو کرنے والوں کی تعداد 9 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہے۔اسی طرح پاکستان نیوی ¾ائیر فورس ¾ آئی ایس آئی ¾آئی ایس پی آر ¾ڈی جی آئی ایس پی آر ¾آئی ایس پی آر آفیشل ¾پاک نیوی آفیشل ¾پاک ائیر فورس آفیشل ¾پی اے ایف گرلز اور ایس ایس جی جیسے ناموں کے ساتھ بنائے گئے اکاو¿نٹس کو فالو کرنے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے جبکہ فیس بک پر 31 اکاو¿نٹس پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ٹائٹل کے ساتھ ہیں۔

Comments
Loading...