بغیر ثبوت کے غیراخلاقی ریمارکس قبول نہیں، سعد رفیق

لاہور: وزیر ریلوے سعدرفیق کا کہنا ہے کہ پرہیز گاری کے لبادوں میں لپٹے بددیانت ہر جگہ پائے جاتے ہیں لیکن نشانہ ہمیشہ سیاستدان رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے سعدرفیق کا کہنا تھا کہ پرہیز گاری کے لبادوں میں لپٹے ہوئے بددیانت ہرجگہ پائے جاتے ہیں لیکن ہمیشہ سیاستدان ہی نشانہ بنتے ہیں، تمام وزرائے اعظم کو ایک جیسے الزامات لگا کر بدسلوکی کرکے نکال دیا گیا،  مارشل لا لگانے اور نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے دینے والوں پر آرٹیکل 6 کیوں نہیں لگا، جمہوریت پر شب خون مارنے والوں اور انہیں جواز بخشنے والوں کو سزا کیوں نہیں ملی؟

وفاقی وزیرنے کہا کہ صادق و امین کے فتوے دینے والوں کی اپنی صداقت اور ایمانداری مسلمہ ہونی چاہئے، بغیر ثبوت کے غیر اخلاقی ریمارکس قابلِ قبول نہیں، پاکستان میں جمہوریت ٹوٹی پھوٹی سیاسی جماعتوں کی مرہونِ منت ہی ہے۔

Comments
Loading...