پی ایس ایل سمیت پاکستان کا ہوم سیریز ملائشیا میں کرانے پر غور

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسٹیڈیمز کے لیے طویل مدتی معاہدے کی شرائط رکھنے کے بعد پی سی بی نے مستقبل میں ملائیشیا کے بارے میں غور شروع کردیا۔

ایک ایسے وقت میں جب ’پاکستان سپر لیگ‘ کے تیسرے ایڈیشن کے شروع ہونے میں صرف ایک ہفتے سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے، چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کہتے ہیں وہ مارچ کے پہلے ہفتے میں ملائیشیا جا رہے ہیں جہاں وہ کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کریں گے۔

شارجہ اور دبئی میں پی سی بی ہوم سیریز اور ’پی ایس ایل‘ کے میچ کرواتی ہے، البتہ یو اے ای میں ہم سے وہاں کے اسٹیڈیمز کے لئے طویل مدتی معاہدے کے لئے کہا جا رہا ہے، جو ہمارے لئے ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان اپنی ہوم سیریز اور پوری ’پی ایس ایل ‘ پاکستانی اسٹیڈیمز پر ہوں گی لیکن اب جب یو اےای میں جنوری میں افغانستان اپنی لیگ اور یو اے ای امارات لیگ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تو پی سی بی کے لئے یہ صورت حال تشویش کا باعث ہے۔

نجم سیٹھی کہتے ہیں اگر ملائیشیا میں ہمارے کرکٹ کے معاملات طے ہوگئے تو یو اے ای کے برعکس ہمارے خرچے آدھے رہ جائیں گے۔

Comments
Loading...