ماہرہ خان کی ساحل سمندر پر تصاویر وائرل

لاہور: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو کون نہیں جانتا،ہر کوئی ان کی جاندار اداکاری اور کام کرنے کے انداز کو سراہتا نظر آتا ہے۔ ماہرہ خان سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنے مداحوں کے ساتھ چٹ چیٹ کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔

 دنیا بھر میں موجود ماہرہ خان کے مداحوں کی تعداد کسی طرح بھی بالی ووڈ سٹار سے کم نہیں ہے۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔ ماہرہ نے ساحل سمندر پر اپنے بیٹے کے ہمراہ سیر اور گھڑ سواری کی۔

ماہرہ نے انسٹاگرام پر اپنے خوبصورت لمحات کی تصاویر شئیر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

Comments
Loading...