سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کی سر براہی میں7رکنی پارلیمانی وفد بیلاروس کا تین روز ہ سر کاری دورہ کرےگا

اسلام آباد ۔18 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کی سر براہی میں7رکنی پارلیمانی وفد(آج( پیر سے بیلاروس کا تین روز ہ سر کاری دورہ کرے گا۔بیلا روس میں قیام کے دوران سپیکر قومی اسمبلی بیلا روس کے اپنے ہم منصب کے علاوہ بیلا روس کی سیاسی قیادت اور کاروباری برادری سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور باہمی مفادات کے معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ علاوہ ازیں ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کو پارلیمانی رابطوں میں اضافے کے ذریعے مستحکم بنانے اور تجارت ،تعلیم ،ثقافت اور سر مایہ کاری کے شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سر براہی میں بیلا روس کا دورہ کرنے والے وفد میں اراکین قومی اسمبلی زیب جعفر،حامدالحق خلیل ،غوث بخش مہر، بلال الرحمن ،ناصر خان اور اعجاز حسین جاکھرانی شامل ہیں۔

 

Comments
Loading...