نیٹو سربراہ کا یوکرین کےلئے اقوام متحدہ کے مشن پر شکوک و شبہات کا اظہار

میونخ ۔ 18 فروری (اے پی پی) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل جین سٹولٹن برگ نے یوکرین میں اقوام متحدہ کے امن مشن کی تعیناتی کے امکانات پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق میونخ سکیورٹی کانفرنس میں سٹولٹن برگ نے کہا کہ یوکرین کے مشرقی حصوں میں قیام امن کی بابت پیش رفت جمود کا شکار ہے۔ اس سے قبل جرمن وزیرخارجہ زیگمار گابریل نے مشرقی یوکرین میں اقوام متحدہ کا امن مشن تعینات کرنے کے بارے میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی تجویز کا ذکر کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ اگر ایسا کوئی مشن تعینات ہوتا ہے اور اپنا کام کامیابی سے کرتا ہے تو روس پر عائد یورپی پابندیوں میں نرمی کا آغاز ممکن ہے۔

Comments
Loading...