ہری مرچ میں پائے جانے والے قدرتی اجزاءانکھوں کے تحفظ، انسانی جسم کے مدافعتی نظام کے استحکام، کھانسی اور پھیپھڑوں کے کینسر سے تحفظ فراہم کرتے ہیں،ماہرین صحت

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) ہری مرچ میں پائے جانے والے قدرتی اجزاءانکھوں کے تحفظ، انسانی جسم کے مدافعتی نظام کے استحکام، کھانسی اور پھیپھڑوں کے کینسر سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ ماہرین صحت نے کہا ہے کہ ہری مرچ بڑھتی عمر کے اثرات کو زائل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سبز مرچ میں وٹامن سی، اے، بی6، آئرن، کاپر، پوٹاشیم سمیت پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ پائے جاتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ ہری مرچ کے استعمال سے آنکھوں کے تحفظ سمیت بینائی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے جبکہ یہ جلد کے تحفظ اور انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بھی بناتی ہے اسکے علاوہ بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے اور انسانی جسم میں موجود زہریلے مادوں کو بھی کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہری مرچ انسان کیلئے قدرت کا بہترین تحفہ ہے اور اس میں پائے جانے والے قدرتی اجزاءانسانی صحت کیلئے انتہائی سود مند ہیں۔

Comments
Loading...