رکن قومی اسمبلی چودھری محمد منیر ازہرکی رہائش گاہ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ

چیچہ وطنی۔18 فروری(اے پی پی )نامعلوم افراد ممبر قومی اسمبلی کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق گزشتہ شب مسلح افراد نے اچانک اوکانوالہ روڈ پر واقع پاکستان مسلم لیگ( ن) کے ایم این اے چودھری محمد منیر ازہر کی رہائش گاہ کے باہر اندھادھند فائرنگ شروع کردی ،ایم این اے کے ڈیرہ پر موجود افراد کی جوابی کاروائی سے ملزمان فرار ہوگئے، فائرنگ سے کئی گولیاں رہائشگاہ کی چار دیواری پرلگیں، پولیس نے موقع پر پہنچ کر گولیوں کے خالی خول قبضہ میں لے لئے،یاد رہے دو ماہ قبل بھی موٹرسائیکل سوار ملزموں نے چودھری منیر ازہرکی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔

Comments
Loading...