وزارت بین الصوبائی رابطہ و پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے زیر اہتمام دو روزہ سالانہ نیزہ باز ی فیسٹیول

وزارت بین الصوبائی رابطہ و پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے زیر اہتمام دو روزہ سالانہ نیزہ باز ی فیسٹیول سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر
میگا ایونٹ میں پاکستان بھر سے130کلبوں کے700 گھوڑوں نے حصہ لیا
اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وزارت بین الصوبائی رابطہ و پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے زیر اہتمام اور ٹین پیگنگ کلبز کے تعاون سے دو روزہ سالانہ نیزہ باز ی فیسٹیول پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیرہوگیا۔میگا ایونٹ میں پاکستان بھر سے130کلبوں کے700 گھوڑوں نے حصہ لیا۔ایونٹ کا افتتاح وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری سید ابو احمد عاکف نے کیا۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کہ پی ایس سی نے مختلف سپورٹس ٹورنامنٹس کے انعقاد کا منصوبہ بنایا ہے جن میں ہاکی ،کرکٹ،فٹ بال اور شوٹنگ بال ٹورنامنٹس شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس نے کبڈی ، ٹگ آف وار اورر دیگر روایتی کھیلوں کو قومی سطح پر فروع دینے کے لیے منصوبہ بندی کی ہے۔

Comments
Loading...