سہ ملکی ٹی 20 سیریز، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 2 رنز سے ہرا دیا

ہیملٹن۔ 18 فروری (اے پی پی)سہ ملکی ٹی 20 سیریز، انگلینڈ نے چھٹے اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو 2 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 195 رنز کے تعاقب میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا سکی۔ مارٹن گپٹل اور کولن منرو کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔ ایون مورگن کو 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہیملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ انگلینڈ نے کپتان ایون مورگن کی شاندار بلے باز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ مورگن نے 46 گیندوں پر چھ چھکوں کی مدد ناقابل شکست 80 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملان نے پانچ چھکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز تراشی۔ ٹرینٹ بولٹ نے تین جبکہ ٹم ساﺅدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا سکی۔ اوپنر کولن منرو نے 21 گیندوں پر سات چھکوں کی مدد سے 58 رنز جڑ کر عمدہ آغاز فراہم کیا، مارٹن گپٹل نے بھی 47 گیندوں پر 62 رنز بنائے تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ مارک چیپمین 37 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ کرن، عادل راشد، ڈاسن اور ملان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ مورگن کو مرد میدان قرار دیا گیا۔

Comments
Loading...