میکسیکو،وزیر داخلہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ،13 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی ۔ 17 فروری (اے پی پی) میکسیکو کے وزیر داخلہ کا ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے وقت دو ویگنوں پر جاگرا جس کے نتیجہ میں 13 افراد ہلاک ہوگئے،جن میں پانچ خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔میکسیکو کے وزیر داخلہ الفانسو اوکسا کا کے گورنر کے ہمراہ زلزلہ سے متاثرہ علاقے کا دورہ کررہے تھے۔ جمعہ کو ارکساکا میں7.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔حادثہ میں وزیر داخلہ اور گورنر محفوظ رہے۔

Comments
Loading...