گھٹنے میں انجری ، ڈویلیئرز بھارت کیخلاف ٹی ٹو نٹی سیریز سے باہر

انجری کے باعث آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل مکمل صحتیابی کیلئے آرام دینے کا فیصلہ کیا:ٹیم منیجر

جوہانسبرگ : جنوبی افریقی بیٹسمین ابراہام ڈویلیئرز بائیں گھٹنے میں انجری کے باعث بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔
کرکٹ جنوبی افریقہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ڈویلیئرز کو آرام کا موقع فراہم کیا جائے تاکہ وہ مکمل صحت یاب ہو کر پانچ روزہ میچوں میں شرکت کر سکیں۔
ٹیم منیجر ڈاکٹر موسیٰ جی نے بتایا کہ ڈویلیئرز کو پانچویں ون ڈے سے قبل بیٹنگ کرتے ہوئے گھٹنے پر گیند لگی اگرچہ انہوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا تاہم میچ کے دوران انجری میں اضافہ ہوگیا۔

Comments
Loading...