خواہش ہے ایسا کام کر جائوں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں ‘ اداکارہ میرا

اسلام آباد ((آن لائن ) نامور اداکارہ میرا نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ میں ایسا کام کرنا چاہتی ہوں جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں’ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں کہ مجھے زندگی میں اتنی کامیابیاں ملیں گی ‘ کسی بھی شعبے سے وابستہ ہو کر دل لگا کر محنت کریں اللہ تعالی اسے محنت کا پھل دیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیر کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشہور و معروف اداکارا میر ا نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں ایسے بے شمار کردار ادا کئے ہیں جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں لیکن آج بھی خواہش ہے کہ ایسا کام کر جائوں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں، میں نے ہمیشہ اپنا کام محنت سے کیا ہے اور کوشش کی ہے کہ ہر پراجیکٹ میں کردار کو ایسے ادا کروں کہ اس میں حقیقت کا رنگ بھر جائے

Comments
Loading...