نیشنل بینک آف پاکستان نے 08کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی ایوارڈز جیت لیے

کراچی(آن لائن)نیشنل بینک آف پاکستان نے سی ایس آر سمٹ اینڈ ایوارڈ کی دو پروقار تقریبات میں 08ایوارڈز جیت لیے۔ ان تقریبات کا انعقاد کراچی اور اسلام آبادمیں ہوا۔نیشنل بینک کے ویژن اور سی ایس آر سرگرمیوں سے متاثر ہو کر دونوں اداروں – نیشنل فورم فار ہیلتھ اینڈ انوائرنمنٹ (NFEH) اور دی پروفیشنل نیٹ ورک (TPN) نے مشترکہ طور پر نیشنل بینک کے گراں قدرخدمات کامختلف شعبوں میں اعتراف کیا۔نیشنل بینک آف پاکستان نے کل 08 (آٹھ) پروقار ایوارڈز جیتے ہیں جن میں سے 04 (چار) اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران اسپورٹس اینڈ کلچرل سپورٹ، کاز ایڈووکیسی اینڈ اوایئرنیس کیمپین اور بیسٹ سروسز ان ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن کے شعبوں میں جیتے۔ اس کے علاوہ انٹرنیشنل سی ایس آر سمٹ اینڈ ایوارڈز کے ساتویں ایڈیشن اورسی ایس آر گیلری میں اپنی نوعیت کا پہلا ایوارڈ ‘Best CSR Manager of the Year’ جیتا جس کا انتظام اور دی پروفیشنل نیٹ ورک اور ایتھکل بزنس اپ ڈیٹنیشنل بینک کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ اینڈ ونگ ہیڈ سی ایس آر ، اویس اسد خان نے ادارے کی جانب سے ایوارڈ وصول کیے جس کے لیے تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر اویس اسد خان نے کہا،”پاکستان میں مستقبل بنیادو ں پر جاری سی ایس آر کی کوششوںمیں پیش پیش رہنے کے بعد ایسے ڈئنامک پلیٹ فارم پر بینک کی خدمات کا اعتراف ایک زبردست اعزاز ہے۔“ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ تمام لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی کوششوں کا اعتراف جبکہ نیشنل بینک کے لیے ایک
اور سنگ میل ہے۔

Comments
Loading...