پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،کے ایس ای 100انڈیکس 3نفسیاتی حدوں سے گرگیا

 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،کے ایس ای 100انڈیکس 3نفسیاتی حدوں سے گرگیا

سرمایہ کاری مالیت میں مزید33ارب52کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت33.93فیصدزائد جبکہ63.76فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی

#/h#

کراچی( آن لائن )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کاتسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی اتارچڑھاﺅ کے بعد مندی کا رجحان رہااور کے ایس ای100انڈیکس43500،43400اور43300کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،سرمایہ کاری مالیت میں مزید33ارب52کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت33.93فیصدزائد جبکہ63.76فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروںاور مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ، توانائی،فوڈز، کیمیکل اور دیگرسیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز18پوائنٹس کے اضافے سے ہواتاہم سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 42865پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سیمنٹ اور توانائی سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کے سبب مارکیٹ میں ریکوری آئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 43200کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی۔تاہم اتارچڑھاﺅ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس277.72پوائنٹس کمی سے 43294.95پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر367کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سی116 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں اضافہ،234کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میںمزید33ارب52کروڑ63لاکھ24ہزار484روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 89کھرب72ارب 31کروڑ2 لاکھ24 ہزار270روپے ہوگئی۔منگل کو 16کروڑ97لاکھ 9ہزار 750 شیئرز کاکاروبار ہواجوپیر کی نسبت 4کروڑ29لاکھ95ہزار30شیئرززائدہے۔قیمتوں کے اتارچڑھاﺅ کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت24.69روپے اضافے سی1961.65روپے اورنیشنل فوڈز کے حصص کی قیمت12.19روپے اضافے سی313.19روپے ہوگئی۔نمایاں کمی واتھ پاک لمیٹڈ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت39.65 روپے کمی سی1774.35روپے جبکہ سروس انڈسٹری لمیٹڈکے حصص کی قیمت25.00روپے کمی سی850.00روپے ہوگئی۔پیر کو دیوان سمیٹ کی سرگرمیاں1کروڑ40لاکھ94ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں ، جس کے شیئرزکی قیمت89پیسے اضافے سی26.89روپے اورٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں 1کروڑ38لاکھ42ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت74پیسے اضافے سی36.29روپے پربندہوئی۔منگل کو کے ایس ای30انڈیکس173.77پوائنٹس اضافے سی21676.02پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس380.84پوائنٹس کمی سے 72368.54پوائنٹس اور کے ایس ای آلشیئرزانڈیکس116.11پوائنٹس کمی سی31187.07پوائنٹس پر بندہوا

Comments
Loading...