بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی، فائرنگ سے بچے کی شہادت پرشدیداحتجاج

ڈائریکٹرجنرل ساﺅتھ ایشیاءڈاکٹرفیصل نے جے پی سنگھ کوطلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھمادیااورواقعہ کی تحقیقات کرنے کامطالبہ کیا

بھارتی فورسزجان بوجھ کر شہری آبادی کونشانہ بنارہی ہے،ورکنگ با¶نڈری کا جائزہ لینے کےلئے اقوام متحدہ مبصرین کو رسائی دی جائے،دفتر خارجہ

اسلام آباد(نامہ نگار) بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی دفتر خارجہ طلبی ، ڈی جی ساﺅتھ ایشیاءڈاکٹر محمد فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی سفیر کو تھما دیا اور شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ منگل کے روز دفتر خارجہ نے گزشتہ روز بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 8 سالہ آیان زاہد کی شہادت پر بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کر کے شدید مذمت اور احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی تحقیقات کر کے جلد از جلد پاکستان کو آگاہ کریں اور ایل او سی ورکنگ با¶نڈری کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کے مبصرین کو رسائی دی جائے تاکہ وہ محمد فیصل نے بھارتی سفیر جے پی سنگھ کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا اور کہا کہ بھارتی فورسز جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے واضح رہے بھارت رواں برس 365 بار سیز فائر معائدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے ۔

Comments
Loading...