
((وفاقی کابینہ)) سٹیل ملز زمین لیزپردینے کےلئے کمیٹی قائم، بجلی ٹیرف میںاضافہ کی تجویزمسترد
افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کےلئے ہرممکن سہولت دی جائیگی، چیئرمین ایرا کے عہدے کااضافی چارج دینے کی منظوری
وزیراعظم کی زیرصدارت ترقیاتی منصوبوںکے حوالے سے جائزہ اجلاس، نیواسلام آبادائیرپورٹ اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین کو رضا کارانہ واپسی کے لیے حکومت کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کااعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری پرزوردیاہے کہ وہ افغان مہاجرین کی پرامن واپسی اور بحالی کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے ، اس امرکااعادہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منگل کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جس میں کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کے علاوہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی ۔اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی کے معاملے پر تفصیلی غور کےا گےا ،افغان مہاجرین کو رضا کارانہ واپسی کے لیے حکومت ہر ممکن سہولت دیگی،اجلاس میں افغان مہاجرین کے معاملے کے حوالے سے مختلف سفارشات پر غور کےا گےا ،عالمی برادری افغان مہاجرین کی واپسی اور بحالی کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ نیو اسلام آباد ائر پورٹ کا نام تجویز کرنے کے لیے قائم کمیٹی کی رپورٹ کابینہ کو پیش کرنے کی ہداےت کی گئی ،کابینہ ارکان نام پر اتفاق کے لیے رپورٹ کی سفارشات کا جائزہ لیں گے ۔کابینہ نے ٹیرف میں اضافے کے لیے نیپرا کی تجویز مسترد کر دی ،وفاقی کابینہ میں پاور ٹیرف کی موجودہ سطح برقرار رکھنے کا فیصلہ کےا گےا ۔اجلاس میں سوئی سدرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ناموں کی بھی منظوری دی گئی ۔اجلاس مےں ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اتھارٹی کے بی او ڈی کی تشکیل نو کی بھی منظوری دی گئی ،وفاقی کابینہ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے جنرل منیجر انجینئرنگ کی تعیناتی کی منظوری ،وفاقی کابینہ کی چیئرمین ایرا کے عہدے کا اضافی چارج دینے کی بھی منظوری ،پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی کی بھی منظوری ،کابینہ کی پاکستان اوریجن کارڈ کے لیے قواعدو ضوابط کی بھی منظوری دی گئی ۔اجلاس مےں سٹیل ملز کی زمین لیز پر دینے کیلئے وزیر نجکاری کی سربراہی میںکمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کےاگےا ۔قبل ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منگل کو وزیراعظم ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران بنیادی ڈھانچہ اور مواصلاتی رابطوں کے حوالہ سے منصوبوں اور نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل کیلئے کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے اپریل2018ئ کے وسط تک ایئرپورٹ کو افتتاح کو یقینی بنانے کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم، وزیر مملکت برائے مواصلات جنید انوار چوہدری اور متعلقہ سیکرٹریز، چیئرمین این ایچ اے اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری ایوی ایشن نے وزیراعظم کو ایئرپورٹ منصوبے پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ انفراسٹرکچر اور ایئرپورٹ سے متعلق سہولتوں پر عملی کام مکمل ہو چکا ہے۔چیئرمین این ایچ اے جواد انوار نے ایئرپورٹ میٹرو بس منصوبہ میں پیشرفت کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ میٹرو بس منصوبہ کا بنیادی ڈھانچہ 15 مئی تک مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے اجلاس کو ملک بھر میں اہم سڑکوں کے حوالہ سے منصوبوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی جو یا تو مکمل ہو چکے ہیں یا تکمیل کے مرحلہ میں ہیں۔ چیئرمین این ایچ اے نے شاہراہوں کی زیر تکمیل منصوبوں کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2013ءسے اب تک 2520 کلومیٹر کے 28 بڑے مواصلاتی منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں جن پر 235.69 ارب روپے لاگت آئی ہے۔یہ منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں