چیمپئنز لیگ فٹبال ، بارسلونا اور چیلسی کا میچ برابر

بائرن میونخ اور بسیکٹاس کے درمیان میچ یکطرفہ رہا ، بائرن میونخ نے حریف ٹیم کو شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پانچ صفر سے شکست دے دی

لندن : چیمپئنز فٹبال لیگ میں بارسلونا اور چیلسی کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جبکہ بائرن میونخ نے بسیکٹاس کو پانچ صفر سے ہرا دیا۔ بارسلونا کے خلاف انگلش کلب چیلسی نے شاندار کھیل پیش کیا۔

پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول سکور نہ کرسکی۔ دوسرے ہاف میں ویلین نے شاندار گول کرکے چیلسی کو برتری دلا دی۔ بارسلونا کے لیونل میسی نے گول کر کے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا اور اسی سکور پر میچ کا اختتام ہوا۔ ایک اور میچ میں جرمنی کی بائرن میونخ نے ترکش کلب بسیکٹاس کو پانچ صفر سے شکست دی۔

Comments
Loading...