Official Web

وفاقی حکومت ہمارے خلاف سازشیں کر رہی ہے: بلاول بھٹو

کوٹری: پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نااہل وفاقی حکومت سندھ کے عوام سے سوتیلا سلوک کرر ہی ہے۔

کوٹری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دھاندلی سے حکومت ملی، وفاقی حکومت جانتی ہے کہ وہ ہمیں میرٹ اور کام میں شکست نہیں دے سکتی اسی لئے ہمارے خلاف سازشیں کررہی ہے، نااہل وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے عوام کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے اور پی پی پی کو ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت سوچ رہی ہے کہ اٹھارویں ترمیم ختم کرکے ان کو فائدہ ہوگا لیکن اگر وہ آئین پر کوئی حملہ کریں گے تو اس سے وفاق کو نقصان پہنچے گا، انہوں نے الیکشن سے پہلے جتنے وعدے کیے سب جھوٹ نکلے، سبز باغ عوام کے لیے کانٹوں کا ہار بن گئے، حکومت جتنا آگے جارہی ہے ملک اتنا پیچھے جارہا ہے، ہم انتقامی سیاست کا مقابلہ کریں گے۔

Comments
Loading...