جاپان امریکا سے 6 سال میں 20 ایف 35 اے سٹیلتھ طیارے خریدے گا

ٹوکیو(آن لائن)جاپان کا آئندہ 6 سالوں میں مزیدکم ازکم 20 ایف 35اے سٹلتھ طیارے خریدنی کا منصوبہ ہے ،ان میں سے کچھ یا سارے طیارے امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کارپویشن سے براہ راست خرید سکتا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بجٹ اور پیداوار کے شیڈولوں کے سلسلے میں تقریبا 25 طیاروں کا حصول مناسب ہے۔ یہ طیارے ملکی سطح پر جوڑنے کے بجائے مکمل حالت میں خریدے جائیں گے۔

Comments
Loading...